ملاوٹ شدہ اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ خوش آئند

 Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

لاہور : انسانی صحت کیلئے ضروری ہے کہ انسان جو غذائیں کھائے، پیئے وہ ناقص، ملاوٹ زدہ، مضر، جلی ہوئی، کچی، اتنی باسی کے بدبودار ہوجائیںاور بدذائقہ نہ ہوں بلکہ صاف ستھری، عمدہ اور جسم کی ضرووت کے مطابق تعداد میںہوں تاکہ جسم کو پوری توانائی میسر آ سکے۔

ملاوٹ زہریلے ناگ کی طرح معاشرے کو ڈس رہی ہے ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پنجاب میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف مربوط انداز میں کارروائی کیلئے ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہون نے کہا کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی دور حاضرکا اہم ترین تقاضاہے اورضرورت ہے۔

فوڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دانش و جرات کا ثبوت ہے۔ جس کے تحت ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سزائیں مزید سخت کی جائیں گی اور بھاری جرمانے ہوں گے۔

سجاد علی شاکر
03154174470