اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہناہےکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہونے کا دارومدار ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہد ے پرہے،ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت پاکستان کواپنی سرحدی حدود کے اندر 700کلومیٹر پائپ لائن بچھانی ہے جس میں 2سے ڈھائی سال لگ سکتے ہیں۔