نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ نہیں ہے بلکہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔
بھارتی ٹی وی آئی بی این کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے مشیر امور خارجہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں تیزی لائے۔
یاد رہے پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ باضابطہ مذاکرات کا ہمیشہ حصہ رہے گا۔ کشمیر پر ہماری پالیسی بہت واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔