حکومت والدہ کے علاج کیلئے تعاون کرے، مقامی صحافی عبدالرحمان کی اپیل

Appeal

Appeal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت والدہ کے علاج کیلئے تعاون کرے، مقامی صحافی عبدالرحمان کی اپیل۔

مریضہ کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں انڈیا میں لے جائیں، ڈاکٹروں کا مشورہ، تفصیلات کے مطابق ممبر پریس کلب مصطفی آباد للیا نی(رجسٹرڈ) عبدالرحمن کی والدہ جو کہ طویل عرصہ سے جگر کے مرض میں مبتلا جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی کو ڈاکٹروں نے پاکستان میں علاج ممکن نہ ہونے کی وجہ سے ڈسچارج کر دیا ہے، ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ جگر ٹرانسالنٹ کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں اسے انفرمیشن سنٹر انڈیا لے جائیں۔

مقامی صحافی عبدالرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی بھر کی جمعہ پونچی اور قرض لیکر والدہ کا علاج کروا چکا ہے، اب انڈیا میں علاج میرے لئے ممکن نہیں،صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی ودیگر صحافی برادری نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، سیکرٹری ہیلتھ ودیگر اعلی حکام سے عبدالرحمان کی والدہ کا علاج سرکاری خرچہ پر کرنے کی اپیل کی ہے۔