بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر پیرولاشاری میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد بیہوش، بیہوش ہونے والوں میں بچے، مرد اور خواتین شامل، بیہوش ہونے والوں کو فور طبی امداد کے لیئے سول اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
بدین کے نواحی شہر پیرو لاشاری کے گاؤں تاج محمد چانڈیو میں افطاری کے بعد زہریلا کھانہ کھانے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افرادبیہوش ہوگئے جن میں محمد جمن چانڈیو، رحمان علی، قادر بخش، اسماعیل، لائق چانڈیو، ظفر، مٹھان چانڈیو، خالدہ، ساجدہ، گل بھار، شہناز، سنی، پروین اور بخت بانو شامل ہیں۔
جنہیں فور طبی امداد کے لیئے سول اسپتال بدین داخل کیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈکٹر انور میندھرو نے بتایا کہ بیہوشی کی وجہ زہریلا کھانا ہے لیکن علاج کے بعد سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔