تحریر : ایم سرور صدیقی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اصل وجہ ٔ شہرت ان کی انتہاپسندی ہے اقتدار میں آنے سے پہلے وہ پاکستان دشمنی کے لئے بڑے مشہور تھے اس لئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ان سے زیادہ توقعات رکھنا عبث ہے وہ حیلوں بہانوں اور ٹال مٹول کے ذریعے مذاکرات کو لٹکانے کو ترجیح دیں گے یہی ان کا منشور ہے انتہا پسند ہندوئوں کو خوش رکھنا ہی ان کا مطمع ٔ نظرہوسکتاہے اس میں کوئی شک نہیں حالیہ بھارتی عام انتخابات میں کانگرس چاروںشانے چت ہوگئی جبکہ انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی نے337 نشستوںپر جی کامیابی حاصل کی تھی ایک متعصب انتہا پسند کا برسر ِ اقتدار آنا پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوںکیلئے خطرے کی گھنٹی سمجھا جاتا ہے ۔ تاریخی حقائق یہ ہیں کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ہر بھارتی حکمران اور بھارت کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کااظہار کیا ہے لیکن دہلی نے ہروقت پاکستان کو دیوار سے لگانے کی ہرممکن کوشش کی یہ تو وہی بات ہوئی ہمیں ہے ان سے وفا کی امید جو نہیں جانتے وفا کیا ہے؟
بھارتی وزیر ِ اعظم نریندرمودی تو پہلے ہی انتہا پسند ہندو رہنما کے طورپر مشہورہیں اس لئے ان سے کچھ بعید نہیں ہے۔۔۔خدا خیرکرے۔۔۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر ہونے کا نام نہاد دعوےٰ کرنے والے ملک میں آباد اقلیتیںہمیشہ مشکلات سے دوچاررہیں،ان کا معاشی ،معاشرتی اور مذہبی استحصال آج تلک جاری ہے ، ایک دو نہیں ہربھارتی حکومت نے پاکستان پر الزام تراشی کو اپنا وطیرہ بنائے رکھا ہندوستان میں کوئی واقعہ ہو جائے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قراردینا ہر بھارتی سیاستدان کی سیاست کا نقطہ ٔ آغازہے یہ طرز ِ عمل انتہائی افسوس ناک ہے مخض سستی شہرت حاصل کرنے کے شوق اور عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ انڈیا میں سینکڑوں مرتبہ ہونے والے مسلم کش فسادات میں کوئی نہ کوئی بھارتی حکومت یا اہم شخصیات ملوث ہونے کا انکشاف ہوتا رہتاہے
اس کے باوجود اپنے آپ کو سیکولر ”پوز” کرنا ڈھٹائی کی انتہا ء اور حقائق کے منافی ہے جو بر ِصغیرمیں پائیدارامن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بھی۔اب تک کے حالات کا بغور جائزہ لیا جائے تو احساس ہوتاہے اس خطے میں مسائل کی اصل جڑ بھارتی حکمرانوں کا رویہ ہے بھارتی وزیر ِ اعظم نریندرمودی نے ماضی میں کئی بار ہندومسلم فسادات کو ہوا دی جس کا انہوںنے برملا اعتراف بھی کیاہے۔ اس وقت نریندرمودی کو بہت سے چیلنجزکا سامناہے جن میں اقلیتوںکے مال وجان کا تحفظ،مذہبی و شخصی آزادی و رواداری اور بر ِصغیرمیں پائیدارامن کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںپر ظلم و ستم بند کرکے ریاستی جبرکا خاتمہ کرنا بھی ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔
Terrorism
بر ِصغیر پاک و بنگلہ ہند کو پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامناہے جس میں دہشت گردی، انتہا پسندی، غربت اور پائیدار امن سر ِفہرست ہیں انہیں ایسی حکمت ِ عملی تیار کرنی چاہیے جس سے بھارت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو ، ماضی کی طرح خطے کا تھانیدار بننے کی خواہش سے گریز ہی حقیقت پسندانہ پالیسی ہے پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات اور مستقل امن کا قیام ۔۔پاکستان کی خواہش اور کوشش ضرورہے اس کیلئے برابری کی بنیاد ہی زمینی حقائق ہیں جس سے انکار مسائل پیدا کرسکتاہے اس میں کوئی شک نہیں بھارت ایک بڑا ملک ہے لیکن عزت کی جینے کی آرزو سب کی فطری خواہش ہے اس لئے بھارت کو ” بڑا” ہونے کے ناطہ سے سب پڑوسی ممالک کا خیال رکھنا ہوگا۔ اب نریندر مودی کے کندھوںپر بھاری ذمہ داری عائد ہے پاکستان کو امیدہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ وہ اپنی شخصیت پرلگی مخصوص چھاپ اتارنے کی کوشش کریں گے۔
ہندوستان میں آباد مسلم، سکھ ، عیسائی ،پارسی ، بدھ اور دیگر مذاہب پر مشتمل اقلیتوںکی آبادی کروڑوں میں ہے ان میں مسلسل بے چینی سے بھارت کے حالات کبھی پر سکون نہیں رہ سکتے اس ملک میں اقلیتیں ہمیشہ مشکلات سے دوچارہیں،ان کا معاشی ،معاشرتی اور مذہبی استحصال آج تلک جاری ہے بھارتی وزیر ِ اعظم نریندرمودی کو اس طرف بھی غور کرناہوگا یہ پاکستان سمیت خطے کے سب ممالک کی ذمہ داری ہے کہ بر ِصغیرکو جنگ فری زون قراردیا جائے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر کامل اتفاق کرنا انتہائی ناگزیر ہے اس کیلئے قول و فعل کا تضاد اور دہرا معیار ترک کرناہوگا دنیا میں امن ،سکون کا واحد حل یہ ہے کہ ”اپنا عقیدہ مت چھوڑو ۔۔۔دوسروںکا عقیدہ مت چھیڑو” اس اصول کے بغیرسکون مل سکتاہے نہ ترقی کی جا سکتی ہے۔
جولوگ کسی سیاق و سباق۔۔کسی منظق،فلسفے یالوجک کے بغیر اپنا ایجنڈا ہرکسی پر نافذ کرنے کیلئے پر جوش ہیں وہ یقینا غلطی پر ہیں۔ حکمرانی در حقیقت خدمت کا نام ہے امن وسکون سے عوام کی خدمت پائیدار امن سے ہی ممکن ہے۔ اقلیتوںکے مال وجان کا تحفظ،مذہبی و شخصی آزادی و رواداری اور بر ِصغیرمیں پائیدارامن کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا لازم ہے اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںپر ظلم و ستم بند کرکے ریاستی جبرکا خاتمہ کرنا بھی ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے ۔نریندرمودی کی بھارت پر حکمرانی کا مطلب ہے ان کا امتحان شروع ہے اربوں انسانوں کو ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ” بھگوان” کرے وہ اس امتحان میں سرخرو ہوں اب فیصلہ نریندرمودی کے ہاتھوںمیں ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے دوران دنیا کو امن کا تحفہ دیتے ہیں یا پھر ماضی کے بھارتی حکمرانوںکی طرح لکیر کے فقیر بننا پسند کریں گے۔