لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ پنشنرز کو یکم اگست سے بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دے دیا، عدالت نے سیکریٹری فنانس کو 10 اگست کو تفصیلات سمیت طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ پنشنرز کے بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران محکمہ خزانہ پنجاب کو بزرگ شہریوں کو یکم اگست سے بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دیا۔
عدالت نے سیکریٹری خزانہ پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ 10 اگست کو عدالتی حکم پر عمل درآمدکی رپورٹ پیش کریں۔ اس موقع پر احاطہ عدالت میں موجود سینئر شہریوں میں جب بقایاجات کے لیے فارم تقسیم کیے گئے تو وہ آپس میں الجھ پڑے،فارموں کے لیے چھینا جھپٹی بھی ہوتی رہی۔