کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے شہر کے 13 وارڈوں میں 10 ہزار تھیلے راشن اور ریڑھی بانوں، مزدوروں میں 10 ہزار عید کے سوٹ تقسیم کیئے گئے۔ ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی خود ایک ایک ریڑھی والے کے پاس جا کر 10 ہزار سوٹ تقسیم کیئے۔ جبکہ 13 وارڈوں میں ان کے نمائندوں نے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے حاجی عبدالمجید خان نیازی کے حق میں نعرے لگائے اور دعائیں دیتے رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کے بیٹے عبدالرحیم خان نیازی نے صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ کے ہمراہ آٹو مارکیٹ کے دکانداروں میں 500 سوٹ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر سردار ذاکر خان جوئیہ ، استاد محمد طارق ، تنویر عباس جعفری اور نائب صدر انجمن تاجران انتظار حسین قریشی سمیت درجنوں افراد ان کے ہمراہ تھے۔ عبدالرحیم نیازی ، طارق محمود پہاڑ اور احسان اللہ کلاسرہ آٹو مارکیٹ کی ایک ایک دکان پر گئے اور وہاں پر دکانداروں اور کام کرنے والے مزدوروں میں 5 سو سے زائد سوٹ تقسیم کیئے جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔