کوئٹہ (جیوڈیسک) فرینٹرکور کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے متعدد کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایف ڈبلیو او کے 44 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے اور عرصہ دراز سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے میں مصروف تھے۔
عسکریت پسندوں سے دوران آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سانحہ تربت اورسانحہ مستونگ میں ملوث تھے۔