بغداد (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عیدالفطر منا رہے تھے۔
دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے غصے میں گاڑیوں اور عمارتوں نے شیشے ٹوٹ دیئے۔
عراقی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تا کہ مزید ایسے حملوں سے بچا جا سکے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔