ریاض (جیوڈیسک) سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خالد مشعل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب کے موقف کی تعریف کی۔
گذشتہ چار سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی سعودی فرمانروا نے غزہ کی پٹی میں برسرِاقتدار حماس کے رہنما سے ملاقات کا اعتراف کیا ہو۔
حماس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دو ہزار تیرہ سے کشیدہ ہیں جس کی وجہ مصر کے صدر محمد مرسی کی برطرفی کے معاملے پر مصری فوج کے لیے سعودی حمایت ہے لیکن میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور حماس کے درمیان پسِ پردہ روابط قائم ہیں۔