لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلم دی ریونینٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو،ہیو گلاس کا کردار نبھائیں گے۔ 19 ویں صدی میں ہیو گلاس ایک مقبول بزنس مین تھا جسے جنگل میں ایک خوفناک ریچھ سے دوبدو لڑائی کرنا پڑی تھی۔
فلم کی ہدایت کاری الیجانڈرو گونزیلز ایناریٹو کر رہے جبکہ فلم میں ٹام ہارڈی، ول پائولٹر اور ڈومنیل گلیسن بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔