عامر خان فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ دیکھ کر بے اختیار رو پڑے

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے اپنی زندگی کی سب سے بہترین اداکاری کی جسے دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھرآئے۔

عامر خان نے عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان سے بے حد متاثر ہو کر کئی ٹوئٹس کیے جن میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ سلمان کی سب سے بہترین فلم ہے جس میں انہوں نے سب سے عمدہ اداکاری کی۔