لاہور (جیوڈیسک) بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی آمد بڑھ گئی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 15 سو پچیس فٹ، منگلا میں 12 سو 33 فٹ تک پہنچ گئی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 15 سو 24 اعشاریہ 5 فٹ ہوگئی ہے۔
یہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 800 کیوسک جب کہ اخراج 3لاکھ 26 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 12 سو 33 فٹ سے زیادہ ہے جبکہ یہاں پانی کی آمد 75 ہزار 638 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔