مظفر گڑھ (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے کی مال گاڑی ٹریک سے اتر گئیں جس کے سبب پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت تعطل کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی دوبوگیاں سمہ سٹہ کے مقام پر ٹریک سے اتر گئی جس کے نتیجے میں اپر پنجاب کو بلوچستان سے منسلک کرنے والی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمد ورفت موطل ہوگئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حکام جائے حادثہ پر پنچ چکے ہیں اور پٹری سے اتر جانےوا لی بوگیوں کو خالی کرالیا گیا ہے لیکن تا حال مذکورہ لائن پر ٹریفک کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹریک انتہائی قدیم ہے اور کئی مقامات پرخستہ حالی کاشکار بھی ہے لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے اس کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔