مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے چترال کے 35 سے 40 پل بہہ گئے، ہزاروں افراد چترال کے مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے، چترال کے مختلف علاقوں میں دوائوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے، چترال کی دو تحصیلوں گرم چشمہ اور کیلانی کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا، بونی چترال روڈ بھی متاثر۔