سردار شیر علی گورچانی کا کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

Lahore

Lahore

لاہور : ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے راجن پور اپنے حلقے کے عہدہ داروں اور کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں سینئر رہمنا مسلم لیگ ن سردار پرویزاقبال خان گورچانی سمیت مسلم لیگ ن کے رہمناوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عید الفطر کے پر مسرت موقع پرانہوں نے حلقہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عید کا تہوار اہل ایمان سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران پیدا ہونے والے زہدوتقویٰ ، تزکیہ نفس ، سادگی ، ایثار اور صبر و تحمل کے اوصاف حمیدہ کو مستقل طور اپنی زندگی کا حصہ بنائیںـ عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں غریبوں، یتیموں، بیوائوں اور بے سہارا افرا د کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیےـ

خوشی کے اس موقع پر ہمیں کم وسیلہ طبقات کی مدد کر کے اپنا مذہبی ،قومی، سماجی اور اخلاقی فریضہ پورا کرنا چاہئےـ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت غریب عوام کو ریلیف اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کر رہی ہےـماہ مقدس کے دوران صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی گئی ـانہوں نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہاہےـ

دہشت گردی اور انتہاء پسندی نے ملک کے امن اور معیشت کو تباہ کیاہےـترقی وخوشحالی اور ملک سے غربت کے اندھیرے دور کر نے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ـ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ـانشاء اﷲملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرکے دم لیں گےـ