لاہور (جیوڈیسک) ہور میں موسلادھار بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، سڑکوں اور بازاروں میں کھڑے پانی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
لاہور میں دوپہر کے وقت آج بادل برسے اور جی بھر کر برسے، مسلسل 2 گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی بارش سے شہر میں جل تھل ایک ہو گیا، تیز بارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم انتہائی سہانا ہو گیا۔
درخت دھل کر لہراتے نظر آ ئے ، سبزے پر بھی بہار آ گئی، موسلا دھار بارش سے سڑکیں، بازار پانی سے بھر گئے، کئی سڑکوں پر ڈیوائیڈر ڈوبے نظر آئے، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو نے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعض علاقوں میں پانی گھروں اور دفاتر میں داخل ہو گیا۔
تھانہ فیروز والا بارش کے پانی سے بھر گیا، عملہ تھانے کا ریکارڈ بچانے میں لگا رہا۔شیخوپورہ، پسرور، قصور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔