فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں عید کے تین دن کے دوران تیز رفتاری اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بارہ سو تک جا پہنچی ہے۔
عید آنے کے ساتھ ہی من چلے نوجوانوں کا ٹولا سڑکوں پر نکل آتا ہے جو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور غیر محتاط طریقے سے بائیک چلانے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
فیصل آباد میں تیز رفتاری، ون ویلنگ کی وجہ سے تین دنوں میں زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مختلف ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری پر پچاس سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔