کراچی (جیوڈیسک) سانحہ صفورہ گوٹھ میں ملوث دہشت گرد اسد الرحمان نے وعدہ معاف گواہ بنتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔
سانحہ صفورہ گوٹھ میں ملوث گرفتار دہشت گرد اسد الرحمان کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزم نے مجسٹریٹ کے روبروبیان ریکارڈ کرادیا جس کے مطابق ملزم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور اس نے کراچی سے تعلیم حاصل جس کے بعد 2006 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیارکرلی۔
دوسری جانب اسدالرحمان کو وعدہ معاف گواہ بننے پر نرمی برتتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا جب کہ پولیس رپورٹ کے مطابق اسد الرحمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔
ملزم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور بے دریغ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے کا دکھ ہے جب کہ وہ قانون کی مدد کرکے اپنیے کے کا مداوا کررہا ہے۔