بھارت : جادو ٹونا کے الزام میں عورت کا سر قلم کر دیا گیا

Behead

Behead

آسام (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں لوگوں نے جادو ٹونا کرنے کے الزام میں ایک عمر رسیدہ خاتون کا سر قلم کردیا۔

ریاست آسام کے ایک گاؤں میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں میں دیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایک عورت نے گاؤں والوں کو بتایا کہ پانچ بچوں کی ماں 63 سالہ پونی اورنگ جادوگرنی ہے اور گاؤں کے لیے نحوست کے اثرات لائی ہے۔

گاؤں کے کچھ لوگ پہلے ہی اورنگ پر جادو ٹونوں اورعملیات میں ملوث ہونے کا شک کرتے تھے، دیوی کی تصدیق کے بعد مشتعل لوگوں نے پونی اورنگ کو گھر سے نکال کر قتل کردیا، قتل کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔