واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کو ملک کی شمال مشرقی ریاست مین کے ایک ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
چار دن قبل گرنے سے ان کی گردن کی ایک ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ سب سے عمر رسیدہ حیات سابق امریکی صدر 91 سالہ بش کو گردن کا ایک مہرہ ٹوٹنے کے باعث بدھ کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔
وہ مین ہین میں میں واقع اپنے گھر میں وہ موسم گرما گزارنے کیلئے مقیم ہیں۔