نان تیرے (جیوڈیسک) فرانسیسی پراسیکیوٹر نے کہا ہے سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی موت کے حوالے سے کوئی کیس موجود نہیں ہے جس کا جواب دیا جانا باقی ہو لہذا ان کی موت کی وجہ کے حوالے سے تحقیقات ختم کی جائیں۔
یاسر عرفات کی بیوہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے شوہر کی موت زہر کی وجہ سے ہوئی تھی۔
عرفات نومبر 2004ء میں پیرس کے قریبی علاقے میں انتقال کر گئے تھے اور نان تیرے کی عدالت میں ان کی موت کی وجہ کے حوالے سے کیس دائر کیا گیا تھا۔