لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف نے وکٹوریہ اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ 5 روز کے دوران بہاولپور کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال وکٹوریہ اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ہرپہلو سے جامع تحقیقات کی جائے اور نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح ر ہے کہ وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ عدم توجہی اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ 5 روز میں 12 نومولود وفات پا گئے ہیں۔