چترال (جیوڈیسک) چترال ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف اور وزیر بلدیات عنایت اﷲ نے عمران خان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں ایئر پورٹ کے لائونج میں تمام رہنمائوں نے سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان نے عمران خان کو متاثرین سیلاب کیلئے پاک فوج کی امدادی کاروائیوں اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک جمعرات کے روز سیلاب کی صورتحال کے بارے میں پاکستان آرمی کی بریفینگ میں شرکت کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔