لاہور (جیوڈیسک) 2013کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے کیس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ ثابت ہوگیا جب کیس ہی جھوٹ پرمبنی تھاتو اسے جھوٹاہی ثابت ہونا تھا۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سچ کابول بالاہوتا ہے اوراللہ کریم کی ذات ہمیشہ سچ کے ساتھ ہوتی ہے۔
مریم نوازنے وزیراعظم نواز شریف کی استقامت اورثابت قدمی کوسلام کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صورتحال میں نواز شریف نے صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔