پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا منصوبہ لے کر لاہور آنیوالے 4 مبینہ بھارتی باشندے گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کر کے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کامنصوبہ لے کرآنے والے 4 مبینہ بھارتی باشندوں کو حراست میں لے کرمزید تفتیش کیلیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی مہر وارث بھروانہ کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کے قبضے سے قادیانیوں ایم کیوایم کالٹریچر، درجنوں شناختی کارڈزکی فوٹو کاپیاں،لیپ ٹاپ ،کیمرے اور بعض این جی اوز کے منصوبوں کے حوالے سے وڈیوز اوردستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا۔

ایک شخص نے گرین ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون اوردوبچوں کے ہمراہ مکان کرایے پرحاصل کیا تاہم خاتون اور بچے وہاں سے پراسرارطو رپرغائب ہوگئے اور4 افراد آ کراس مکان میں قیام پذیرہوگئے۔

خفیہ اطلاع پر حساس ادارے نے مکان کی ریکی کی اورچاروں افرادکی مکان میں موجودگی پرکامیاب کارروائی کر کے انھیں حراست میں لیکر ایک صندوق بھی قبضہ میں لے لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے تفتیش کاروں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کے ذریعے بھجوائی گئی ای میلزکو بھی انتہائی مہارت سے ’’کوڈ ‘‘لگائے گئے جس کے لیے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔