کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ محکمہ بلدیات کے دوھری شہریت والے ملازمین کی تفصیلات 48گھنٹوں میں پیش کی جائے۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیکٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی جی آیم ڈی اے اور ایل ڈی اے سمیت دیگر بلدیات کے محکموں کے سربراہان و افسران کو فوری طور پر دوہری شہریت رکھنے والے ملازمین کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔
محکمہ بلدیات کے دوھری شہریت والے ملازمین کی تفصیلات 48گھنٹوں میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔