ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارائیں کنگنا رناوت اور دیپیکا پڈوکون اپنے انٹرویوز میں ایک دوسرے تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ ایک فلم کے لئے دونوں کے درمیان جاری سرد جنگ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوٹ اوردیپیکا پڈوکون کے لئے 2014 انتہائی کامیاب رہے ہیں اس سال انہوں نے کئی ایسی فلمیں دی ہیں جس نے ناصرف بہت اچھا کاروبارکیا ہے بلکہ ناقدین نے ان کے کام کی بھی دل کھول کر تعریف کی ہے۔
جس کی وجہ سے دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کو خود کا حریف سمجھنے لگی ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان لفظی بمباری تو جاری تھی تاہم اب اس میں مزید شدت آگئی ہے کیونکہ معروف ہدایتکار اور پروڈیوسرآنند رائے جن کی 2 کامیاب فلموں میں کنگنا نے کام کیا تھا نے اب اپنی نئی فلم میں دیپیکا کو شامل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم “ہیپی نیو ائیر”میں حاصل کیا جانے والا بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ کنگنا رناوت کے نام کر دیا تھا تاہم بعد میں ان کا کہنا تھا کہ اگرانہیں کنگنا رناوت کو انکی بہترین اداکاری پریہ ایوارڈ دینا ہوتا تو وہ خود انہیں مدعو کرتی نہ کہ پبلک میں اعلان کرتیں۔