کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں مزید متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی اور نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کی فوری نکاسی کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے گئے۔
رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے شاہ فیصل زون دوران برسات عوام کو مسائل سے پاک ماحول اور برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے حوالے سے انتظامات ہفتہ ورا تعطیل کے باوجود جاری رہا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے اور برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں مکمل نگرانی کی ہدایت کرت ہوئے شاہ فیصل زون کو ہدایت کی ہے کہ گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،عظیم پورہ اور ملیر ندی کے اطراف آبادیوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ دوران برسات عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور برسات پانی کی بروقت اور با آسانی نکاسی کو یقینی بنا کر علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
دریں اثناء ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ کے روز شاہ فیصل زون میں برساتی صورتحال کے پیش نظر معمول کے مطابق عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کے ساتھ برساتی نالوں کی صفائی اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام انجام دیا گیا۔