لاہور (جیوڈیسک) لاہور بورڈ نے میٹرک کے باقاعدہ نتائج کا اعلان کر دیا، پہلی تینوں پوزیشنز طالبات لے اڑیں، الحمراہال میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی بلال یسین نے طالبات میں گولڈ میڈل اور سناد تقسیم کیں۔
لاہور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 92 ہزار 844 طلبہ نے امتحانات دئیے جس میں سے 1 لاکھ 35 ہزار 336 کامیاب ہوئے۔
میٹرک امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی شرح 70 اعشارئیہ 18 فیصد رہی ، طلباء نے کامیابی کا سہرا اساتذہ اور والدین کی مرہون منت قرار دے دیا۔ والدین اور اساتذہ بھی اس موقع پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ خوشی لفظوں سے بیان کرنا مشکل ہے۔
میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 78 اعشارئیہ 99 فیصد رہی جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 58 اعشارئیہ 53 رہا۔