لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے تمام سیاستدان اور آرمی چیف مل کر کالا باغ ڈیم بنا دیں

Loadshedding

Loadshedding

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے تمام سیاستدان اور آرمی چیف مل کر کالا باغ ڈیم بنا دیں، کالا باغ ڈیم ملکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ڈیم کی تعمیر سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ اور سیلاب سے بچائو ممکن ہو گا، ضرب غضب کے ہیرو آرمی چیف نے جس بہادری اورجرات مندی سے دہشت گردی پر قابو پایا ہے ماضی میں اس کی میثال نہیں ملتی۔

کالا باغ ڈیم کیلئے بھی آرمی چیف کوشش کریں ان کی کوششوں سے پاکستان کا درینہ مسلہ حل ہو جائے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار محمد سلیم فرخ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پریس کلب مصطفی آباد (رجسٹرڈ)میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی قیادت اور سیاستدانوں سے بھی مل کر سیلاب زدگان کی مدد کریں، اور مل کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے راہ ہموار کریں۔