کراچی ( اسٹاف رپورٹر )برسات وسیلاب کو بنیاد بناکر سندھ و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی سازش سراسر عوام دشمنی ہے۔
حکمران طبقات اپنے اختیارات کو عوامی نمائندوں سے بانٹنے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ بلدیاتی محکموں میں کرپشن و کمیشن کے ذریعے صوبائی حکمران نہ صرف من مانی لوٹ مار میں مصروف ہیں بلکہ جن شہروں اور علاقوں میں ان کی کثریت نہیں ہے۔
وہاں بھی من مانیوں کے ذریعے ان شہروں اور وہاں کی عوام کو فتح کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے اقبال چاند ‘ ایڈوکیٹ محمد صدیق بلوچ ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ صدیق زری والا ‘ محمد عارف راجپوت ‘ علی مراد ‘ صدیق باپو ‘ ڈاکٹر ہما ‘ ڈاکٹر مونا ‘ رابعہ میمن ‘ روبینہ شاہین ‘ بیگم کلثوم سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی اسمبلی اور اس کی قائمہ کمیٹی میں موجود افراد عوام سے زیادہ حکمرانوں سے مخلص اور وفادار ہیں۔