واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کو سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے۔
امریکی انسپکٹر جنرل آف انٹیلی جنس کمیونٹی نے امریکی کانگریس کو ایک خط ارسال کیاہے جس میں لکھا گیا ہے کہ سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے دوروزارت میں ذاتی ای میل اکاؤنٹس سے 4 ایسی ای میلزکی تھیں جن میں خفیہ اطلاعات موجود تھیں۔
ہلیری کلنٹن نے یہ ای میلز اس وقت کیں جب وہ امریکی وزیر خارجہ کے منصب پر فائز تھیں۔