کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر نے ملک بھر میں خصوصاً چترال، گلگت میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی بحالی اور فوری مدد کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت خصوصاً سندھ حکومت سے سیلابی ریلے سے عوامی زندگی متاثر ہونے سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بات تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اخترنے ضلع ملیر اور ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے بعد پیدا ہونے والے عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہاکہ شہر میں تیز بارش کے حوالے سے حکومتی خصوصاً کے ایم سی اور ضلعی بلدیاتی اداروں کے جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں برساتی نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں اس کی صفائی اب تک نہیں کی گئی اور سیوریج سسٹم مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔
جسکی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں میں جوہڑ کی طرح موجود ہے شمیم اختر نے کہاکہ اگر شہر میں تیز بارش ہوئی تو ملیر ،شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی سمیت ملحقہ آبادیاں برساتی پانی میں ڈوبنے کا خطرہ ہے گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد اب تک سڑکوں اور گلیوں میں برساتی پانی جمع ہے جس کی وجہ سے علاقوںمیں مہلک امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے شہر کراچی میںہونے والی ایک گھنٹے کے بارش نے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی رین ایمرجنسی پلان کا بھانڈہ پھوڑ دیا اگر موثر انتظامات نہ کئے گئے تو دوران برسات عوام کو شدید مسائل کا سامنا اور کوئی سانحہ پیش آ سکتا ہے۔