اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے پاکستان کے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی، نیا پاکستان بنانے کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حفیظ پیرزادہ نے انکوائری کمیشن میں تحریک انصاف کا کیس بہترین انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے حفیظ پیرزادہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی۔ عمران خان نے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے وکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔