کوئٹہ (جیوڈیسک) ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے لیویز چیک پوسٹ کو نذر آتش کر دیا ہے۔
مسلح افراد وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ناصر آباد میں 12مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کیا، مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ کو نذر آتش کر دیا۔
حملے کے بعد وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دے فرار ہوگئے، فرار ہوتے وقت مسلح افراد وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں بھی ہمراہ لے گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔