راول پنڈی: جائیداد تنازعے پر سفاک دیور نے بھابی اور بچوں کو قتل کر دیا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) گوجر خان میں جائیداد کے تنازعے نے ہنستے بستے گھرانے کو اجاڑ دیا، دیور نے بھابھی اور اسکے دو بچوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق گوجرخان کے علاقہ سنگی میں جائیداد کے تنازعے پر دیورنے بھابھی اور اس کے دو بچوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہو نے والوں میں نسرین، چار سالہ عبدالرحمان اور آٹھ ماہ کی فضاء شامل ہیں۔

واردات کے بعد ملزم وحید مراد اسلحہ سمیت فرار ہوگیا، جب کہ پولیس نے تہرے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔