بلوچستان: زکری برادری کے روحانی پیشوا کو اغوا کر لیا گیا
Posted on July 27, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Balochistan
گوادر (جیوڈیسک) زکری برادری کے روحانی پیشوا سید ظفر نوری کو بلوچستان کے شہر پسنی میں کوسٹل ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
ظفر نوری بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید عیسیٰ نوری کے بھتیجے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا ایک گروہ پسنی میں قائم ان کے گھر میں داخل ہوا اور انھیں اغوا کرکے ساتھ لے گیا۔
پولیس نے ظفر نوری کے اغوا کی تصدیق کی ہے تاہم پولیس کاکہنا ہے کہ اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ ان کے اغوا میں کون ملوث ہے۔
ظفر نوری کے اغوا کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کے خاندان سے تاوان کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com