راولپنڈی (جیوڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی محافظوں کے حصار میں عدالت پیش، کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی رخصت کے باعت ماڈل گرل کیخلاف فرد جرم کی کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا۔
کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی عدالت میں پیش ہوئیں، پیشی کے موقع پر ایان علی کے ساتھ چار سیکیورٹی گارڈز بھی تھے۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمہ پر فرد جرم کی کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا۔
بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے بطور ڈیوٹی جج فرد جرم کی کارروائی کیلئے اکیس اگست تک ملتوی کر دی۔
آئندہ تاریخ پر منی لانڈرنگ کا کیس درج کرنے سے متعلق کسٹم کی درخواست پر بھی سماعت کی جائے گی۔ پیشی کے بعد ماڈل گرل ذاتی محافظوں اور وکلاء کے حصار میں واپس روانہ ہو گئیں۔