آپ کا ملک آپ کی سرکار عدلیہ میں بھی آپ ہی کے لوگ تختۂ دار پر چڑھا دیجیے جرم ناکردہ کی سزا دیجیے چاہیے جس کو قید میں رکھیے مجرموں کو رہائی دے دیجیے صرف اتنے سے کچھ نہیں ہوگا ابھی تہذیب ِ ہند باقی ہے کیوں نہ اس کو بھی ختم کر دیجیے حکم کیجیے نہ کوئی پردہ کرے نوجواں کوئی اب نہ داڑھی رکھے آپ کا ملک آپ کی سرکار قتل گاہوں میں کیوں ہے ویرانی لیجیے سر ہمارے حاضر ہیں اپنے مقتل ذرا سجا لیجیے یاد رکھیے مگر صبا کی بات یہ نمائش ہے تھوڑے دن کی بات رات اندھیری ہے اس کی فکر نہیں صبح ہوگی یقین ہے ہم کو تیرگی رات بھر کی بات ہے بس!!!!!