کروڑ لعل عیسن کی خبریں 27/07/2015

Makhtia Hussain

Makhtia Hussain

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بنک کے عملہ سے ساز باز کر کے ایک شخص نے جعلی چیک کے ذریعے 3 افراد کے خلاف مقامی عدالت سے پرچے کے آرڈر حاصل کر لیئے۔ بنک گیا نہ کائونٹ کھلوایا۔ بنک کے عملہ نے جعلی چیک پر میمو لگا کر میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے۔ ملتان ہائی کورٹ کے حکم پر مقامی عدالت کا فیصلہ معطل۔ حکم امتناعی جاری کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق محسن رضا نامی ایک شخص نے گاڑی کا لین دین ظاہر کر کے ایک مزدور شخص مختیار حسین شاہ ، ملک عمر حیات شوروم مالک ، انتظار حسین شاہ کے خلاف حبیب بنک کروڑ کے عملہ سے ساز باس کر کے مختیار حسین نامی کسی شخص کا چیک حاصل کیا۔ اور بعد ازاں اس پر میمو لگا کر اکائونٹ بند ہونا ظاہر کیا۔ جس پر محسن رضا نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کروڑ کی عدالت میں کاروائی کیلئے درخواست اور پولیس سے ساز باز کر کے مبینہ ملزم پارٹی کو اطلاع اور سماعت کیئے بغیر یکطرفہ طور پر مختیار حسین ، انتظار حسین ، ملک عمر حیات کے خلاف 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک کی رقم نہ ملنے پر مقدمہ کے اندراج کیلئے احکامات حاصل کر لیئے۔ اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے ایس ایچ او کروڑ کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے دبائو ڈالا جس کی اطلاع مختیار حسین شاہ وغیرہ کو ملی۔ اور وہ انجمن تاجران کے نمائندوں اور صحافیوں کے پاس پہنچا اور انہیں بتایا کہ وہ کبھی بنک گیا نہ اکائونٹ کھلوایا۔ جس پر صحافی اور تاجر نمائندے حبیب بنک پہنچے۔ اور اکائونٹ کے ریکارڈ کی تفصیل معلوم کی۔ لیکن بنک میں کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔ اور بنک عملہ کی ساز باز واضح ہوگئی۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل کی جس پر مسٹر جسٹس حافظ شاہد ندیم کالو نے ایڈیشنل جج کروڑ کے آرڈر معطل کر کے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ مختیار حسین نے HBL کے ذونل چیف اور ایس ایچ او کو دی گئی الگ الگ درخواستوں میں کہ سائل محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ 01-06-2015 کو محسن رضا نامی ایک شخص نے ایک عدد چیک نمبر APL-677066 نمبری منیجر HBL الزام علیہ نمبر 2 کو بغرض کیش پیش کیا جس پر سائل کے دستخط ہونا ظاہر کیا گیا ہے۔ اور میمو پر نمبر 21 کو ٹک کر کے اکائونٹ بند ہونا ظاہر کیا ہے۔ جو کہ سراسر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کے جس کے باعث اس کو فوج داری مقدمہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سائل کی شہرت کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سن کا یہ اکائونٹ ظاہر کیا گیا ہے وہ سن 1975 سے 80 بتایا جاتا ہے جبکہ میری تاریخ پیدائش 1968 کی ہے۔ اور اس وقت میری عمر 10 سال بنتی تھی۔ انہوں نے اکائونٹ کی انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
………………………………………
………………………………………

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دربار ایلون اور چک نمبر 94 فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ میں دربار ایلون نے چکنمبر 94 ٹیم کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ میں ضلع بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ملک احسان اللہ کھوکھر ، ملک امان اللہ بیسٹ تھے۔ چکنمبر 94 کے کپتان زاہد احمد اور دربار ایلون کے کپتان عبدالثبور نے پوزیشنیں حاصل کرنے پر انعامات حاصل کیئے۔

………………………………………
………………………………………

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کو شفاف بنائے۔ سیاسی ڈیروں پر راشن کی تقسیم سے سیلاب متاثرین ہر گز مطمعن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل سہو والہ کے امیدواروں شکیل خان گشکوری ، ملک حبیب الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کروڑ کی یونین کونسلوں میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی جس سے گنا ، کپاس اور مونگی کی فصلات مکمل تباہ اور مال مویشی کیلئے چارہ اور خوراک بھی نہیں ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یونین کونسل کھوکر اسراء میں وہاں کے امیدوار عمر اسلم شہانی اور اقبال کھوکھر کے ڈیروں پر راشن پہنچایا گیا ہے۔ جہاں پر مستحقین میں راشن تقسیم نہ کیا گیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سیاسی ڈیروں پر راشن پہنچانے کی بجائے انتظامیہ مستحقین میں خود راشن تقسیم کرے۔

………………………………………
………………………………………

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آل پاکستان تاجر کنونشن کا اجلاس آج مورخہ 28 جولائی کو منعقد ہو گا۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ کو دعوت نامہ موصول۔ آج شرکت کریں گے۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے رقم کی منتقلی پر 3 فیصد عائد ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 28 جولائی بروز منگل بوقت 4 بجے شام بمقام فایئو سٹار شادی ہال مون مارکیٹ گلشن راوی لاہور میں ہو رہا ہے۔ جس میں 5 اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب کروانے کیلئے ملک بھر سے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ کو دعوت نامہ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جو آج لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔

………………………………………
………………………………………

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جنت البقیع میں انبیاء اور صحابہ کرام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ محترمہ اور والد گرامی کے مزار شریف موجود ہیں۔ سعودی حکومت مسجد نبوی کی توسیع کے نام پر مزارات کے انہدام سے باز رہے۔ کروڑ نشیب بستی منجوٹھہ ایک مسلک کی جانب سے ہمارے جلسے کو رکوانے کی کوشش اور شرپسندوں کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ فی الفور مقدمہ درج کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ضلعی صدر سید محمد غوث گیلانی کی جانب سے ضلع بھر کے جماعت اہل سنت کی تنظیموں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی ، سید محمد غوث گیلانی ، مولانا ابوبکر چشتی ، محمد یونس باروی ، قاری محمد اسلم حسنی ، قاری محمد وارث باروی ، مولانا حفیظ اللہ ، قاری بنیامین ، قاری منیر احمد نظامی ، سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت ملک میں نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفی کے تحفظ سمیت ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ جماعت اہل سنت سواد اعظم ہے۔ جس نے پاکستان کے بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے پہلے کی طرح جنت البقیع میں مسجد نبوی کی توسیع کیلئے انبیاء کرام اور صحابہ کرام کے مزارات کے انہدام ہرگز قبول نہیں۔ جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو جماعت اہل سنت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں بستی منجوٹھہ میں ایک مسلک کی جانب سے ہمارا جلسہ رکوانے کی کوشش امن کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا تھی۔ شر پسندوں نے ناصرف جلسہ کے راستوں کو بند کیا بلکہ ہمارے کارکنوں پر حملے کیئے گئے جس سے ہمارا ایک کارکن زخمی ہوا اور اس سے ایک لاکھ روپے بھی چھین لیئے گئے لیکن ضلعی انتظامیہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ضلع لیہ کے 2 ایم این ایز اور 5 ایم پی ایز کے نزدیک ہمارا کوئی وزن نہیں۔ اور اجلاس میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کے جانبدارانہ رویئے کی شدید مذمت کی گئی اور ان کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے جماعت اہل سنت کے درجنوں علمائے کرام اور ممبران نے شرکت کی۔ آئندہ اجلاس ہفتہ 31 جولائی کروڑ میں منعقد ہو گا۔

Eid Milan Party

Eid Milan Party