کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بھارت کے سابق صدر اور سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اوردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میںانھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام نے سائنس کے شعبہ میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ نمایاںہیں۔اگرچہ وہ بہت بڑے سائنسداں تھے لیکن اس کے باوجود ان میں تکبر یا غرور بالکل بھی نہیں تھا ،بحیثیت انسان وہ نہایت سادہ طبیعت کے مالک اورخوش اخلاق تھے۔
ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے انتقال سے دنیا خصوصاً مسلم امہ ایک بہت بڑے سائنسداں سے محروم ہوگئی ہے اور ان کا خلابرسوں پر نہیں ہو سکتا۔
الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعبدالکلام کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگواران ،تمام پسماندگان اورچاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔