کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ مزاحمت کاروں سے مذاکرات کی کامیابی کے سوال پر ہم کامیابی اور ناکامی کے مابین کھڑے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ مسئلے کا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔
ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں مزید خون نہ بہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ جہالت، غربت، بیروزگاری اور احساس محرومی،بربادی کے سرچشمے ہیں۔
جب اقتدار سنبھالاتو صوبے میں بریک ڈاؤن کی صورتحال تھی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مثالی نہیں لیکن اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔