صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی عرب کی حامی حکومتی افواج کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی حالیہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا تاہم جنوبی یمن میں شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ادھر حوثی باغیوں نے صوبہ تعز، رہائشی علاقے جیل الصور ، صنعا میں شیلنگ کی۔ ادھر سعودی اتحادی طیاروں کی صوبہ لہاج میں حکومت کے حامی جنگجوئوں کے ٹھکانے پر بمباری میں 12 افراد مارے گئے۔
ملٹری ترجمان کے مطابق یہ غلطی سے ہوا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن میںجنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔