کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے بعض علاقوں میں لڑائی میں شدت آنے کے سبب بیسیوں سکول بند اور مسمار ہونے کے سبب ہزاروں بچے تعلیمی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے۔ جس کے باعث مستقبل کے معماروں کا مستقبل مخدوش ہونے کا خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کے پاس وافر فنڈز نہیں کہ وہ ان سکولوں کی تعمیر نو کر سکے۔
ادھر این جی اوز کی طرف سے ملنے والی رقم بہت قلیل ہے اس سے تمام سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔