لاہور (اقبال کھوکھر) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے یوتھ لیڈر رائے ونڈ وقانونی ادارہ CLAAS کے سنیئر کارکن آصف رضا کے ساتھ نامعلوم افراد کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ملک بھر کی سیاسی وسماجی ومذہبی شخصیات نے پرزور مذمت کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ آصف رضا معمول کے فرائض انجام دینے کے بعد اپنے دفتر واقع فیروزپورروڈ لاہور سے وآپس موٹرسائیکل پرگھررائے ونڈ جارہا تھا کہ شام کے وقت تین چار نامعلوم افراد نے اسے ڈیفنس روڈ کاہنہ پھاٹک سے چند گز دوربطرف بھوبتیاں (منوں چوک) روکا اور کہا کہ تم بہت لوگوں کی خدمت خلق کرتے ہو۔
مظلوموں کے مقدمات کی پیروی کرتے ہو۔لوگوں کاساتھ دینا چھوڑدو ورنہ تمہیں مزہ چکھادیں گے اور یہ بات اپنے دفتر والوں کو بھی بتادینا۔آئندہ اس راستے سے گزرے تو ماردیں گے جاتے جاتے وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔اس حوالے سے آصف رضا اور اس کے خاندان میں شدید خوف وہراس پیداہوگیا ہے۔
آصف رضا نے جب اگلے دن یہ واقعہ ڈرتے ڈرتے دفتر کے ساتھیوں کو بتایا تو پی سی این پی وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل،سیکرٹری اطلاعات اقبال کھوکھر، CLAAS کے فنانس مینجر سہیل ہابل ودیگر نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ومتعلقہ اداروں سے صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔