کاہنہ (امتیازعلی شاکرسے) کاہنہ نو،یوسی 146 میں نقارہ سیورج سسٹم ،ٹوٹے،پھوٹے کچے راستے حالیہ بارشوں کے بعد شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے۔وارڈ نمبر 9,13,15 اوردیگر علاقہ جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے۔ گلیوں میں ایک سے دوفٹ تک کیچڑ جمع ہوکر شہریوں کو گھروں میں قید کرنے کی کوشش کرتا نظرآتاہے۔ کی سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے کچا شہزادہ روڈ کے رہائشی۔ محمد رمضان ملک، محمد رمضان گجر،ڈاکٹر اکرام ،محمد سجاد شاکر، صدیق اکبر، حکیم محمد ہارون، اشفاق شاکر، عدنان پی سی او والا، باباغلام نبی، بابااسماعیل اور دیگر نے بتایا کہ وہ لوگ گزشتہ تیس سال سے ایسی ہی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔
الیکشن 2013ء میں میاں محمد شہباز نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار بن کر آئے تو اہل علاقہ کواُمید لگ گئی کہ اگر میاں محمد شہباز شریف اُن کے حلقہ کے ایم این اے یا ایم پی اے سے بن جائیں تو وہ ضرور ترقیاتی کام کراوئیں گے ۔یہی سوچ کر لوگوں کی بھاری اکثریت نے ن لیگ کو ووٹ دیا جس کے نتیجہ میں میاں محمدع شہباز شریف دونوں سیٹیں باآسانی جیت گئے مگر افسوس کہ میاں محمد شہباز شریف حلقہ پی پی 159 کے ایم پی اے اور وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باجود کاہنہ نو کے مسائل حل نہ کرسکے یا پھر اُنھوں نے کبھی توجہ ہی نہیں دی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کچا شہزادہ کی تعمیرنواور سیوریج کے نظام کو بہتر بناکر اُن کے بچوں کوبھی صاف ستھرے ماحول میں زندگی بسر کرنے کی سہولیات فراہم کریں۔