پاکستان میں بدامنی کے واقعات، ’را‘ کے ملوث ہونے کے مزید شواہد مل گئے

Raw

Raw

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں بدامنی کے واقعات میں بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے مزید شواہد مل گئے ہیں۔ ’را‘ کے تربیت یافتہ ایجنٹوں کی فہرست حاصل کر لی ہے۔

فہرست میں ’را‘ سے تربیت لینے والے 17 افراد کے نام درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’را‘ سے تربیت لینے والے 11 افراد پاکستان میں موجود ہیں جبکہ 3 بھارت، 2 یو اے ای اور ایک امریکا میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت جا کر یہ تمام افراد اپنے نام تبدیل کر لیتے ہیں۔ یہ فہرست پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر تیار کی گئی ہے۔