لاہور (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا بھی جھوٹ پر جھوٹ تراشنے کی مشین بن چکا ہے۔ بھارتی پنجاب کے ایک پولیس سٹیشن پر حملے میں سیکیورٹی اداروں کی نااہلی ثابت ہو گئی ہے۔
حملہ آور پولیس سٹیشن پر حملہ سے پہلے کئی گھنٹے تک علاقے میں کُھلے عام گھومتے رہے لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔
حملہ ہوتے ہی بھارتیوں کا خبث باطن سامنے آ گیا۔ بھارتی میڈیا ایک دھندلی اور مبہم سی سی ٹی وی فوٹیج کو بنیاد بناتے ہوئے نت نئے انکشافات کرنے لگا۔ فوٹیج میں تین افراد کو چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
نہ ان کا چہرہ نظر آیا اور نہ ہی کوئی اور شناخت لیکن پاکستان کی دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے انہیں فٹا فٹ سے پاکستانی قرار دے دیا۔